وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پرمیونسپل سروسز کی فراہمی کےلیے 18ارب روپے جاری کردیے گئے جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے فنڈز کا اجراء کردیا۔
اس حوالے سے عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تعمیر و ترقی کے لیے ترقیاتی پروگرام 21-2020 ترتیب دیا گیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، عوام کو صحت کی مثالی سہولیات کی فراہمی کے لیے 10 اسکیموں پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کے لیے تقریباََ 5 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ترقی کے لیے ایک نئے دور کی جانب گامزن ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ان فنڈز کے استعمال سے نچلی سطح پر ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا۔
Comments are closed.