بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرپور خاص: ایس ایچ او کے گھر سے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کی تحقیقات کا حکم

میرپور خاص میں ایس ایچ او کے گھر سے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی میر پور خاص نےایس ایچ او کے گھر سے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی میر پور خاص نے ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار کو انکوائری افسر مقرر کیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈی آئی جی میر پور خاص نے انکوائری افسر سے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پولیس افسرکے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے پولیس کی بدنامی ہوئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے معاملے میں انسپکٹر کنور سنگھ کے کردار، نیٹ ورک کی تفصیلات دی جائیں۔

ڈی آئی جی میر پور خاص کے نوٹیفکیشن کے مطابق منشیات خرید و فروخت میں مقامی اہلکاروں اور نجی افراد کو شناخت کیا جائے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 23 مارچ کی رات ایس ایچ او کے گھر سے منشیات، شراب اور اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.