بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار میں بغاوت کے بعد پولیس کے سوچی پر مضحکہ خیز الزامات

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد پولیس نے آنگ سان سوچی پر مضحکہ خیز الزامات عائد کردیئے۔ 

ملک کی سابق ڈی فیکٹو رہنما پر 6 غیر قانونی واکی ٹاکی رکھنے کا الزام لگادیا، عدالت نے سوچی سے تفتیش کیلئے پولیس کو ان کا 15 فروری تک ریمانڈ دے دیا۔

میانمار میں سابق ڈی فیکٹورہنما کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے ان کیخلاف غیر قانونی مواصلاتی آلات کی درآمد کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اسکے ساتھ ہی عدالت نے پولیس کو انھیں 15 فروری تک حراست میں رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

پولیس کو دارالحکومت میں ان کے گھر کی تلاشی کے دوران 6 واکی ٹاکی ریڈیو ملے تھے۔

پولیس نے چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ یہ ریڈیو غیر قانونی طور پر درآمد اور بغیر اجازت استعمال کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.