بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سب کچھ بہا کر لے گیا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سب کچھ بہا کر لے گیا،پی ٹی آئی کےد ور میں قبضہ مافیا مضبوط اور قومی ادارے کمزور ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ناانصافی اور ظلم وجبر کا نظام مسلط ہے،حکومت غیر سنجیدہ اور ناکامی سے دوچار ہے،وزیر اعظم عمران خان کب تک وعدوں اور دعوؤں سے قوم کو دھوکا دیں گے؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیٹھے سرمایہ داروں میں کروڑوں تقسیم ہورہےہیں،وزیر اعظم نے 90روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ملک  کی کرپشن میں مزید اضافہ ہوا،ڈھائی سال گزرنے کے باوجود حالات ویسے ہی ہیں،ملک میں طاقتور کے لیے کوئی قانون نہیں۔

The post مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سب کچھ بہا کر لے گیا، سراج الحق appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.