بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مکہ مکرمہ: زیر تعمیر عمارت سے گر کر 3 پاکستانی مزدور جاں بحق

مکہ مکرمہ میں تین پاکستانی مزدور کام کے دوران زیر تعمیر عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں واقع زیر تعمیر عمارت میں تین پاکستانی کارکن کام کر رہے تھے۔ کام کے دوران پانچویں منزل سے گر کر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق میتیں اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.