مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات سے متعلق غلط خبر کی تردید کردی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں غلط خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے نہ ہی سینیٹ میں حمایت کا مطالبہ کیا اور نہ ہی ہم نے پیشکش کی۔
مونس الہیٰ نے کہا کہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
Comments are closed.