پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

مولانا فضل الرحمٰن آج مریم نوازسے ملاقات کریں گے

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سےجاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز  کے درمیان ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت  کی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی اپنے سیاسی حریف وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کےلیے دعا کی ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.