بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

 مولانافضل الرحمان پیر کو پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آئندہ کی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک پر بھی مشاورت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.