معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس پر ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
طارق جمیل نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت کے ساتھ تندرستی عطا کرے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، ان کی صحت اچھی ہے اور انہيں کورونا کی معمولی نوعیت کی علامات ہیں ، انہیں فوری علاج کی ضرورت نہیں ہے۔
وفاقی وزراء اور معاونین نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.