
معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے صدارتی اعزاز برائے حُسنِ کارکردگی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز ایوانِ صدر میں یومِ پاکستان کے موقع پر تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کار ہائے نمایاں انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا تو وہیں معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو بھی صدارتی اعزاز برائے حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
اس کامیابی پر مولانا طارق جمیل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے انسٹاگرام پر اپنی وہ تصویر شیئر کی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اُنہیں صدارتی اعزاز برائے حُسنِ کارکردگی دے رہے ہیں۔
اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! مجھے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔‘
مولانا طارق جمیل نے اس خوشی کے موقع پر نعرہ لگاتے ہوئے لکھا ’پاکستان زندہ باد۔‘
اُنہوں نے صرف 37 منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 37 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف مذہبی اسکالر کو اپنے شعبے میں نمایاں خدمات کی انجام دہی پر صدارتی اعزاز سے نوازا۔
Comments are closed.