موسم گرما کی غذا میں ایسی غذائیں ضرور شامل ہوں جو قدرتی طور پر آپ کو ٹھنڈا رکھ سکیں۔ ضرورت سے زیادہ گرمی آپ کی مجموعی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ مناسب ہائیڈریشن اور صحت مند غذا گرمی کو قدرتی طور پر شکست دینے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔
کچھ پھل اور سبزیوں میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کو گرمی سے بچنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں، ان میں سے ایک پیاز ہے۔ اس سبزی کو کچی اور پکی دونوں طرح سے کھایا جاتا ہے۔
پیاز آئرن، اینٹی آکسیڈینٹ، ضروری وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں فولیٹ سمیت وٹامن سی اور بی کی بھی موجود ہوتا ہے۔
اس موسم گرما میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اپنی غذا میں پیاز لازمی شامل کریں اور حیرت انگیز صحت سے متعلق فوائد حاصل کریں۔
پیاز کے کرشماتی فوائد:
آپ کا جسم ٹھنڈا رہے گا:
موسم گرما میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پیاز کافی مشہور ہیں کیونکہ اس میں ٹھنڈک کی خصوصیات موجود ہیں۔ اس میں مستحکم تیل ہوتا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو متوازن بنانے میں مدد کرتا ہے۔ گرمیوں میں ، پیاز کو سلاد کے طور پر کچا کھایا جاسکتا ہے۔ ذائقہ بڑھانے کے لئے کچی پیاز پر کچھ نچوڑ لیں جیسے لیمو اور چاٹ مسالہ وغیرہ، اس کے علاوہ پیاز کھانے سے ہمارے جسم کو وٹامن سی بھی کثرت سے ملتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے:
پیاز آپ کے بلڈ پریشر کے لیے بھی مفید ہے۔ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر والے افراد پیاز کو بطورِ سلاد استعمال کریں۔
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید:
ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اپنی غذا میں پیاز شامل کرنا چاہیے۔ پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ اس میں بہت کم کاربس اور کثیر مقدار میں فائبر ہوتا ہے۔ یہ خصوصیات مل کر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پیاز کو ایک بہترین سبزی بناتی ہیں۔
آنت اور قلبِ صحت کو فروغ ملتی ہے:
پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی اچھی مقدار اسے آنت کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند بناتی ہے۔ پیاز کی مدد سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ پیاز سے کولیسٹرول کی سطح کنٹرول ہوتی ہے جس سے ہماری قلبِ صحت کو فروغ ملتا ہے۔
Comments are closed.