بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مودی سرکار کیخلاف کسانوں کی ملک گیر بھوک ہڑتال

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کے خلاف کسانوں کے ملک گیر احتجاج میں روز بہ روز شدت آتی جا رہی ہے۔ ہفتے کے روز ریاست ہریانہ سے سیکڑوں کی تعداد میں کسانوں کے مزید ٹریکٹر دارالحکومت نئی دہلی کے شمالی مضافات میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے راستے بند کرنے اور مظاہرین کو روکنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرکے سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جب کہ حکام نے دہلی کے اطراف میں مظاہرین کے دھرنے والے علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کاشتکار مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ان کی تحریک پُرامن ہے اور مطالبات کے منظور کیے جانے تک جاری رہے گی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دہلی کے 3 مضافاتی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی۔ کاشتکاروں کی تنظیموں کے اتحاد سمیکتا کسان مورچہ نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جھوٹ اور تشدد کے ذریعے ہماری جدوجہد کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم مظاہرین کی بھوک ہڑتال سے دنیا دیکھے گی کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔

The post مودی سرکار کیخلاف کسانوں کی ملک گیر بھوک ہڑتال appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.