بھارت کے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر عدالت سے ضمانت مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکے پر چندا کوچر کو ضمانت دی۔
عدالت نے چندا کوچر کے بلا اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
چندا کوچر کیخلاف آئی سی آئی سی آئی بینک وڈیوکون منی لانڈرنگ کا کیس درج ہے۔
چندا کوچر پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 میں وڈیوکون گروپ کو 3 ہزار 250 کروڑ روپے قرض فراہمی کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
Comments are closed.