پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے سے فکر مند ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ ﷲ تعالیٰ سے تمام ہم وطنوں کی خیریت کے لیے دعا کرتے ہیں۔ﷲ تعالیٰ تمام پاکستانیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
واضح رہے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں رات 10 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز تاجکستان تھا اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔
Comments are closed.