بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہوگئی اور 11,914 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 32 ہزار 514 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 250,043، پنجاب میں 160,162، خیبرپختونخواہ 68,180، اسلام آباد میں 41,819، گلگت بلتستان میں 4,915، بلوچستان میں 18,849 اور آزاد کشمیر میں 9,160 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 81 لاکھ 55 ہزار 766 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 319  ٹیسٹ کے دوران 1,286 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 28 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,908 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 59 لاکھ15  ہزار 287 افراد متاثر، 23 لاکھ 9 ہزار 33 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 76 لاکھ 79 ہزار992  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.