بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کرپشن کرنے کے نعرے ذہانت قرار دیے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کرنےکے نعرے ذہانت قرار دیے جاتے ہیں۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپٹ عناصر کے لیے ’ایک زرداری سب پر بھاری‘، ’کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے‘ جیسے نعرے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کرپشن کو معمول کی بات بناکر قوم کی اخلاقیات تباہ کیں، جب قوم کی اخلاقیات تباہ ہوجائے تو کرپشن کو بُرا نہیں سمجھا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 1 ہزار ارب ڈالرز غریب ملکوں سے منی لانڈرنگ کے ذریعے ٹیکس ہیونز میں چلا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسا چلا ہے، پاکستان میں اب اس طرح الیکشن نہیں ہوسکتے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ امریکا جیسا ووٹنگ نظام لانا ہوگا، جہاں ٹرمپ ایک چیز نہیں ڈھونڈ سکا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کےلیے بھی کوششیں تیز کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.