ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 450 روپے سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 پچاس روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر 96 ہزار 750 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 10 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 850 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.