اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 64 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی اور 11,514 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 33 ہزار 295 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 243,683، پنجاب میں 155,805 ،بلوچستان میں 18,788، خیبرپختونخواہ 66,198، گلگت بلتستان میں 4,906، اسلام آباد میں 41,076 اور آزاد کشمیر میں 8,931 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 78 لاکھ 4 ہزار 935 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 821  ٹیسٹ کے دوران 1,910 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 64 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,147 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,957، پنجاب 4,661، خیبرپختونخوا 1,870، اسلام آباد 472، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 193 اورآزاد کشمیر میں 259 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 94 ہزار 578 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 14 لاکھ34  ہزار 963 افراد متاثر، 21 لاکھ 84 ہزار 126افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار917 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 64 اموات appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.