پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

ملک بھر میں کورونا سے مزید 26 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77ہوگئی اور 12,333 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 25 ہزار 747 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 253,762، پنجاب میں 164,268، خیبرپختونخواہ 69,990، اسلام آباد میں 42,688، گلگت بلتستان میں 4,940، بلوچستان میں 18,942 اور آزاد کشمیر میں 9,487 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 84 لاکھ 66 ہزار 117 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 19  ٹیسٹ کے دوران 1,048 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 26 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,680 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار 463 افراد متاثر، 24 لاکھ 11 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 16 لاکھ 22 ہزار991  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.