ہفتہ 3 شوال المکرم 1442ھ 15؍ مئی 2021ء

ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ، وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے پاکستان پر قرضوں سےمتعلق رپورٹ جاری کردی،جس میں 15 ماہ کے قرضوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2019 سے ستمبر 2020 تک اندرونی سمیت قرض میں 2660 ارب کا اضافہ ہوا، اندرونی قرض بڑھ کر 23 ہزار 392 ارب روپے تک جا پہنچا۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 ماہ میں بیرونی قرضہ 6 ارب ڈالر بڑھا۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرض بڑھ کر 79 ارب 90 کروڑ ڈالرتک جا پہنچا، موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کے 569 ارب اسٹیٹ بینک کوواپس کیے، پاکستان سب سے زیادہ عالمی بینک کا مقروض ہے۔

 قرضوں کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے قرضے 16 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے 12 ارب 74 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، پیرس کلب کا قرضہ 10 ارب 92 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ ہوا ہے۔

The post ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ، وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.