بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری

نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 

کراچی سے ثانوی تعلیم بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق امتحانی پرچوں کا دورانیہ 2 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔ سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں لیے جائیں گے۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحانات صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔ جبکہ جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں لئے جائیں گے۔ جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر ڈھائی سے ساڑھے 4  بجے تک ہوں گے۔ 

اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 5 جولائی سے27 جولائی تک لیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.