جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء

ملکی تاریخ کی پہلی بِٹ کوائن ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار

ملکی تاریخ کی پہلی بِٹ کوائن ڈکیتی کے دو ملزمان گوجرانوالا سے گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کا مرکزی ملزم اب تک مفرور ہے، ملزمان نے سرمایہ کاری کے لیے لاہور آئے دو غیر ملکیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا تھا۔

ملزمان نے غیر ملکی سے مقامی کرنسی لوٹی اور ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے بِٹ کوائن اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائے۔

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں 2 غیر ملکیوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے کی واردات سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات سوئٹزرلینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ پیش آئی، ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان کی جانب سے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.