ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس میں ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد اُٹھنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے اختلاف رائے دیکھنے میں آرہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملکہ اور ان کے بیٹے چارلس شاہی محل کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مختلف رائے رکھتے ہیں۔ دونوں موجودہ صورتحال کو اپنے مختلف انداز میں حل کرنا چاہتے تھے۔
شہزادہ چارلس ہیری اور میگھن کی جانب سے لگائے گئے ہر الزام کی تردید کرنا چاہتے تھے جبکہ ملکہ اس کے برعکس صورتحال کو تھوڑا تحمل سے لے کر چلنا چاہتی تھیں۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پرنس آف ویلز خاص طور پر نسل پرستی کے الزامات پر بیان دینا چاہتے تھے لیکن ان پر شاہی خاندان کا دباؤ تھا کہ وہ ایسا نہ کریں۔
واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے اوپرا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے اُن کے بیٹے کی پیدائش سے پہلے اُس کی رنگت کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے تھے۔
جواب میں شاہی محل کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ پریشان کن ہے لیکن معاملے کو نجی طور پر ہی حل کیا جائے گا۔
Comments are closed.