بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان: SOPs کی خلاف ورزی، 4 افراد گرفتار، 13 بسوں کا چالان

ملتان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمات درج کر لیئے گئے، 13 مسافر بسوں کا چالان کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 144 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 685 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔

ملتان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

مسافر بسوں میں سینٹی ٹائرز کی عدم موجودگی اور مسافروں کو ماسک کی پابندی نہ کروانے پر 13 بسوں کا چالان کیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 53 ہزار کے جرمانے بھی کیئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.