بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان: لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو ایف آئی اے کی حراست میں جاں بحق

 لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو چودھری ضیاء ایف آئی اے کی حراست میں جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے  خواجہ حماد  کا کہنا ہے کہ چودھری ضیاء کا حوالات میں شوگر لیول کم ہوا، چودھری ضیاء اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئے۔

 خواجہ حماد نے کہا کہ  چوہدری ضیاء سمیت 4 واپڈا ملازمین کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، واپڈا ملازمین کو مبینہ طور پر خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو چودھری ضیا کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے، اگر تشدد ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.