بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مضاربہ اسکینڈل کیس، کورونا میں مبتلا گواہ کے عدالت آنے پر کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس میں کورونا وائرس کے شکار گواہ کے عدالت میں پیش ہونے کے سبب کمرۂ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

کیس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے کہا کہ مجھے کورونا ہے جلدی میرا بیان ریکارڈ کرلیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کورونا متاثر گواہ کے بتانے پر احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کیا گیا۔

اس موقع پر کورونا متاثر نیب کے گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.