بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصطفیٰ نواز نے رہنمائی پر فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رہنمائی کرنے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے طنزیہ انداز میں وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بوتھ کے اندر پن ہول کیمرا بلائنڈز سے لگے اسکرو میں نظر آرہا ہے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے بنائے گئے پولنگ بوتھ پر کیمرے لگنے کے انکشاف کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خفیہ کیمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاسوسی کے کیمرے اس طرح کے ہوتے ہیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے جاسوسی کے آلات سے متعلق کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر ساری وائرنگ کیمرے سمجھ کے اکھاڑ دیں،کمیٹی بنادی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.