بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشتاق احمد کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

 سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں جدید سہولیات کو شاندار قرار دیا۔

مشتاق احمد کو سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے سینٹر کا دورہ کرایا۔

‏مشتاق احمد  نے کہا کہ ایک چھت تلے جدید سہولیات مہیا کرنے پر لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتا ہوں، پوری دنیا میں کھیلنے کا موقع ملا ، یہاں سہولیات بہترین ہیں، کھیل کے ساتھ تعلیم کا موقع ملنا قابل ستائش ہے۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا ترانہ ’بول قلندر پاکستان‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ ہمیں انٹر نیشنل سطح پر جو سیکھنے کا موقع ملا وہ یہاں سینٹر میں مل رہا ہے، معاذ خان باصلاحیت لیگ اسپنر ہے، معاذ خان کی گیند میں جان بھی ہے لیگ اسپن، گگلی اور فلپر بھی ہے۔

‏مشتاق احمد نے کہا کہ ایکشن پر کام کر لے تو لاہور قلندرز کے لیے بڑا موثر ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے راشد خان کی وطن واپسی پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان سچے قلندرز ہیں۔

‏اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ عظیم لیگ اسپنر مشتاق احمد کا نوجوان بولرز کو ٹپس دینا قابل ستائش ہے، معاذ خان کو مشتاق احمد کی ٹپس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، جلد سابق کرکٹرز کے باقاعدہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.