وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مسرور خان کی بطور چیئر مین اوگرا تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق مسرور خان کی بطور چیئر مین تعیناتی 4 سال کیلئے کی گئی ہے ۔
مسرور خان کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے سکیل ون میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی2020 ء کو چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان کے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.