بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف تبدیل نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے عین مطابق ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف اور حمایت کا اعادہ کیا ہے، وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق یو این ایس سی کی قراردادوں کے بارے میں بات کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے پُرعزم ہے، رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.