بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی, 5 ہوٹل سیل

مری میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ہوٹلز سیل کردیے گئے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سیگھیڑا نے بتایا کہ مری مال روڈ پر پانچ ہوٹلوں کو بند کروادیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 103 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر مری نے کہا کہ مری میں شام 6 بجے کے بعد کاروباری مراکز مکمل طور پر بند کرنا ہوں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.