بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری سمیت تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ان کا مسئلہ نہیں، انہیں تو بس فوری طور پر اپنے آبائی علاقوں کو پہنچنا اور گھروالوں کے ساتھ عید منانا ہے ، اس لئے سماجی فاصلے کا دھیان کسی کو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کورونا صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری تعطیلات کے دوران گھروں میں رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.