بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم کی پیشی کے موقع پر نقص امن کا خطرہ ہے، شہزاد اکبر

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر نقص امن کا خطرہ ہے، پہلے بھی نیب نے مریم کو بلایا تھا تو جتھے کو لےکر حملہ کیا تھا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیکیورٹی کےلیے رینجرز تعینات کردی، مافیا اور مجرموں کا پرانا طریقہ ہے کوئی ادارہ سوال اٹھائے تو حملہ کردو۔

 مشیر داخلہ نے کہا کہ ان کے خاندان کی تاریخ اداروں پر حملے سے بھری پڑی ہے، جے ڈی ڈبلیو اور حمزہ شوگر ملز کے خلاف بھی کارروائی چل رہی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ایف آئی اے نے چینی کی قیمتوں پر سٹے بازی کرنیوالوں کیخلاف بڑا آپریشن کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.