جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

مریم کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا رجوع قانونی عمل ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جھوٹی راج کماری کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب کا عدالت سے رجوع کرنا قانونی عمل ہے، اس پر ن لیگی درباریوں اور کنیزوں کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ادارے آزاد ہیں اور آئین و قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں، آئینی اور قانونی معاملات کو سیاسی رنگ دینا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری نےکرپٹ ظل سبحانی کی جھوٹی بیماری پرلی گئی ضمانت کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ لیگ کان کھول کر سن لے، آئینی و قانونی معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.