مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز مشاہد اللہ خان کی رہائشگاہ پہنچ گئیں، ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور مریم اورنگزیب بھی ہیں۔
مریم نواز نے مشاہد اللہ کی رہائش گاہ آمد پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ مرحوم کی ملک اور جمہوریت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس سے قبل نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے،ان کے انتقال سے پارٹی کا بڑا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا ہے، مشاہداللہ خان کے خلوص اور والد جیسی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ مرحوم کے صاحبزادے افنان اللّٰہ خان کے مطابق مشاہد اللّٰہ خان کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
Comments are closed.