بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی صاحبزادی حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل

لاہور:پاکستان مسلم لیگ( ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئی ہیں اور انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی بڑی بیٹی مہرالنسا کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، اور ان کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔ مہرالنساءاس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہرالنسا کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع پر مریم نواز نے حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی ہے۔

The post مریم نواز کی صاحبزادی حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.