بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کھوکھر پیلس پہنچ گئیں

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف لاہور میں واقع کھوکھر پیلس پہنچ گئیں۔

کھوکھر پیلس آمد کے موقع پر مریم نواز کا سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر اور فیصل کھوکھر نے استقبال کیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کھوکھر برادران سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کھوکھر پیلس آئی ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی ملاقات کے بعد کھوکھر برادران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.