بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز مظفر آباد روانہ

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز مظفر آباد میں ہونے والے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئیں۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مظفر آباد روانہ ہونے والی مریم نواز کا مری کےمختلف مقامات پر پھولوں سے استقبال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے آج مظفر آباد میں یکجہتیٔ کشمیر جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جلسے سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر قائدین بھی اس جلسے سے خطاب کریں گے۔

یوم یکجہتیٔ کشمیر کے حوالے سے کوہالہ پل پر منعقدہ تقریب میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.