بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب نے ڈیلی میل کے کیس میں فیصلہ آنے کے بعد شہباز کی رہائی کا مطالبہ کردیا

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جج نےقرار دیا کہ شہباز شریف کیخلاف ڈیلی میل نے جھوٹ، مفروضے پر مبنی خبر شائع کی، سیاسی انتقام، حسد کی آگ سے ملک کی جو ہتک آپ نے کروائی، اس کا ازالہ کون کریگا؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے کاغذ لہرانے والوں میں شرم ہو تو فیصلے کے بعد چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے جو کاغذ لہرائے تھے وہ لندن کی عدالت میں کیوں پیش نہیں کیے؟۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کی اپنی کوئی عزت نہیں، ان کا کام صرف شرفاء کی عزت اور پگڑیاں اچھالنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.