بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرزا محمد آفریدی کا تعلق کس جماعت سے ہے؟

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی کا تعلق کس جماعت سے ہے؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ مرزا محمد آفریدی نے مارچ دو ہزار اٹھارہ میں سینیٹ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

رانا ثناء ﷲ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرزا محمد آفریدی کی قرارداد پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ان کا تعلق مسلم لیگ( ن) سے بتایا تھا۔

مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں امیدوار بنا کر فاٹا کے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.