بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے کہا کہ مردان میں لاک ڈاؤن کے تحت تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خور ونوش کی دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا کے شہر میں مردان میں کوروناکی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر مکمل لاک ڈاؤن پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.