بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مراد علی شاہ کا وکیل کی زوجہ کا دریا میں بہہ جانے پر نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے وکیل خلیل انڑ کی زوجہ کا دریائے کنہار میں بہہ جانے پر نوٹس لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے خلیل انڑ کی زوجہ کی لاش ڈھونڈنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود خان کو فون کیا گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کو بتایا ہے کہ خلیل انڑ کا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ہے، خلیل انڑ اپنی زوجہ کی لاش ڈھونڈنے کے لیے 5 دنوں سے بالاکوٹ میں پریشان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے کو خاتون کی لاش ڈھونڈنے میں مدد کی درخواست کی گئی ہے جبکہ وزیرعلیٰ کے پی کے نے سندھ کے ہم منسب کو اپنی حکومت کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.