بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مذاکرات پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس میں دوں گا، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے۔

اپنے وڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسجد رحمۃ اللعالمین سمیت سارے ملک سے دھرنے ختم کیے جائیں گے، بات چیت کے ذریعے معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.