جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

مداحوں نے علی ظفر سے امیدیں باندھ لیں، گلوکار لاعلم

پاکستانی گلوکار، اداکار و ماڈل علی ظفر سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل پڑا ہے اور وہ اس سے لاعلم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں علی ظفر نے لکھا کہ ’اب کیا کردیا میں نے؟‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے لیے نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے متعلق سوشل میڈیا پر میمز کا ایک طوفان برپا ہوگیا اور ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے مداح علی ظفر سے گانا بنوانا چاہتے ہیں جس وہ سوشل میڈیا پر اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پی ایس ایل 5 کے اینتھیم سے متعلق سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

اسے کے بعد علی ظفر نے اپنا گانا بنا کر سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے ریلیز کردیا تھا۔

تاہم اب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے مداح ان سے دوبارہ یہی مطالبہ دہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.