اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

‘مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں  ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں۔

گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتےہیں اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسا ملک سے باہربھیجتے ہیں اور پھر  پیسا چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسدعمرکوجی بی پیکیچ کےلئےخراج تحسین پیش کرتا ہوں، قرض کی ادائیگی  کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیساہوتا ہےوکم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج  بڑاکارنامہ ہے،  15سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، پاکستان کے رہنے والوں کو نہیں پتا کہ یہ علاقہ کتنا خوبصورت ہے، جی بی کااصل پوٹینشل سیاحت ہےپاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے جب کہ  سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی  ضرورت ہے اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ ہیلتھ انشورنس نہیں بلکہ ہیلتھ سسٹم ہے  ہیلتھ سسٹم کی اپ گریڈیشن ،یوتھ اسکلز ،سیوریج کے ضروری منصوبے ہیں ۔

You might also like

Comments are closed.