جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

مجھے نہیں لگتا یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملےگا۔

عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سینیٹ چئیر مین کا مقابلہ زبردست تھا، حلیم عادل کے معاملے پر آئی جی نے ظلم کیا، مجبوراً انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال وفاقی ملکیت ہے وفاق ہی چلائے گا، یہ 3 اسپتال جلد بہتر ہوں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این اے249 میں ٹکٹ دینے پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.