بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیور پول کے درمیان میچ ملتوی

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کا میچ شائقین کے احتجاج کے بعد ملتوی کر دیا گیا ۔

لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا لیورپول کے خلاف میچ گلیزر فیملی کی کلب پر ملکیت کے خلاف احتجاج کے بعد ملتوی کردیا گیا .

200 کے قریب شائقین اولڈ ٹریفورڈ میں داخل ہو ئے اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے یورپی سپر لیگ سے متعلق فیصلے پر احتجاج کر رہے تھے جبکہ احتجاج میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

پریمیر لیگ کا کہنا ہے کہ میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ پولیس ، دونوں کلبس ، پریمیر لیگ اور مقامی حکام نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب پریمیر لیگ کا میچ مداحوں کے احتجاج کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.