ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم نے 2021 کا پہلا ریکارڈ بنا ڈالا

کوویڈ 19 کے باوجود پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد نسیم کے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021 کا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس طرح انفرادی طور پر ان کے ریکارڈ کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔

راشد نسیم نے اس مرتبہ3 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 159مارشل آرٹس ککس مار کر عالمی ریکارڈ چکنا چور کر دیا۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑی نارایان کو شکست دی جنہوں نے پہلے 138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

گینز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق سال 2021 میں پہلا اور انفرادی طور پر راشد نسیم کا 64 واں ریکارڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

راشد نسیم نے کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے واضح مارجن سے یہ ریکارڈ پاکستان کے نام کر لیا۔

 راشد نسیم کو حال ہی میں بروس لی آف پاکستان کے لقب سے نوازنے والے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ادارے پہلے راشد نسیم سے خصوصی طور پر رابطہ کیا تھا ۔

اس ضمن میں راشد نسیم کا کہنا ہےکہ پاکستا ن کے لیے جلد از جلد 100 ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.