
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر بہت برہم نظر آئے۔
پی ٹی آئی ورکرز کی ہنگامہ آرائی کے بعد لیگی ارکان نے پھر پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم پر برس پڑے۔
شاہد خاقان عباسی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے ٹولے میں ہمت ہے تو مقابلہ کرنے یہاں آجائیں، وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
مریم اورنگزیب بولیں کہ کرائے کے غنڈے چلے گئے اب کرائے کے وزیر اعظم کے جانے کا وقت ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھاکہ میڈیا کے سامنے مریم اورنگزیب پر حملہ کیا گیا۔ کیا یہ ہے مدینہ کی ریاست جہاں ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں۔
Comments are closed.