بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیاری گینگ وار کا مفرور ملزم گرفتار

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا مفرور ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم لیاری گینگ وار کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے واپس آیا تھا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے مطلوب مبینہ دہشت گرد اسماعیل عرف پینتالیس کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد قتل ، اقدام قتل، بھتہ خوری ، جلاؤ گھیراؤ سمیت منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ہے۔

ملزم 2016 ء میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ، ملزم لیاری گینگ وار کو دوبارہ فعال کرنے کا ٹاسک لے کر چند ماہ پہلے واپس بیرون ملک سے آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.